Saturday, February 18, 2017

Mene to sirf ungli lagai

ایک بندہ حلوائی کی دکان پر جاتا ہے۔

ایک بندہ حلوائی کی دکان پر جاتا ہے۔ وہاں وہ مٹھائی کو ہاتھ لگا کر ہاتھ سامنے دیوار پر پونچھ دیتا ہے۔
دیوار پر میٹھا لگ جاتا ہے تو اس پر مکھی بیٹھ جاتی ہے۔ مکھی کو بیٹھے دیکھ کر چھپکلی اسے کھانے کو آجاتی ہے۔ چھپکلی دیکھ کر
بلی کا بھی جی للچا جاتا ہے۔اور بلی کی تاڑ میں موٹا تازہ کتا بھی ہوتا ہے۔ چھپکلی مکھی کھانے کے لئے لپکتی ہے۔ بلی چھپکلی پر جھپٹ پڑتی ہے۔
اور کتا بلی پر جھپٹ پڑتا ہے۔ اور سبھی حلوائی کی مٹھائی کی شرینی والے کڑاہے میں گر جاتے ہیں۔ حلوائی اس بندے کو پکڑ لیتا ہے۔

بندہ کہتا ہے بھائی جان میں نے تو بس انگلی لگائی ہے۔

No comments:

Post a Comment