Monday, April 29, 2024

سچا دوست

پیسہ آئے گا اور چلا جائے گا، جوانی بھی آکر چلی جائے گی، ایک موٹاپا ہی انسان کا سچا دوست ہے، جو ایک بار آکر کبھی واپس نہیں جاتا 😆😁 

انسان وہ ہے جو

 استاد: انسان وہ ہے جو دوسروں کے کام آئے۔

شاگرد: سر کمرہ امتحان میں نہ آپ خود انسان بنتے ہیں، نہ ہمیں انسان بننے دیتے ہیں۔ 😂😊😉

Sunday, April 28, 2024

زندگی خوبصورت ہے

 زندگی بہت ہی خوبصورت ہے، اگر ہر کوئی اپنے کام سے کام رکھے ☺️

اچھے لوگ

 جب سے میں نے سنا ہے کہ اچھے لوگ دنیا سے جلدی چلے جاتے ہیں، مجھے اپنی فکر ہونے لگی ہے۔ 😔

سر میں درد

 بیوی: شادی سے پہلے آپ کے سر میں درد ہوتا تو آپ کا سر کون دباتا تھا؟؟؟

شوہر: تب سر میں درد ہی نہیں ہوتا تھا پگلی۔ 😆😁😂

Wife: shadi se pehle aap k sar me dard hota tha to aap ka sat kon dabata tha???

Husband: tab sar me dard hi nhi hota tha pagli.

Wednesday, April 24, 2024

آدھے سر میں درد

 آج صبح بیگم کہنے لگی میرے آدھے سر میں درد ہے۔

میں نے غلطی سے کہہ دیا، جتنا سر میں ہوگا اتنا ہی درد ہوگا۔

تب سے میرے پورے بدن میں درد ہے۔

Aaj subah begum kehne lagi, mere adhe sar me dard hy.

Mene ghalti se keh dia, jitna sar me hoga utna hi dard hoga.

Tab se mere pore badan me dard hy.

Requestگزارش

 Kindly follow the blog for getting latest jokes.

براہِ کرم بلاگ کو فالو کریں تاکہ ہمارے تازہ ترین چٹکلے آپ تک بروقت پہنچ سکیں۔

Monday, March 25, 2024

چور

 پہلا دوست:میرے ایک بیٹے نے وکالت کی ڈگری لی ہے

دوسرے نے انجینئرنگ کی ہے

تیسرے نے ایم اے کیا ہے

چوتھا ان پڑھ ہے، چوریاں کرتا ہے

دوسرا دوست: تو تم اس نالائق کو گھر سے نکال کیوں نہیں دیتے؟

پہلا دوست: گھر سے کیسے نکالوں، وہی تو گھر کے لئے کما کر لاتا ہے، باقی تینوں تو بیروزگار ہیں۔